ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا: چلتی بس میں خاتون کے ساتھ عصمت دری، ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش میں پولیس

نوئیڈا: چلتی بس میں خاتون کے ساتھ عصمت دری، ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی تلاش میں پولیس

Wed, 17 Jun 2020 22:16:42    S.O. News Service

نوئیڈا، 17 جون (آئی این ایس انڈیا) یوپی کے شہر نوئیڈا میں ایک خاتون کے ساتھ بس میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔خاتن پرتاپ گڑھ نجی اے سی سلیپر بس سے   اپنے بچوں کے ساتھ نوئیڈا کے سیکٹر 45 اپنے شوہرکے پاس آرہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ چلتی بس میں ڈرائیور نے اس کے بازو اور پیر باندھ کر اس خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ اس کے بعدخاتون کو سیکٹر 20 تھانہ علاقے میں ونایک اسپتال کے قریب چھوڑکر فرار ہوگیا۔ نوئیڈا پہنچنے پر، خاتون نے اپنے شوہر کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔شوہر نے سیکٹر 20 تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس نے بس کو برآمد کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی اس کیس میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس مقدمہ درج کرکے تفتیش کی بات کہ رہی ہے۔

نوئیڈا کے سیکٹر20 پولیس اسٹیشن میں آئی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ڈرائیور نے پہلے اسے آگے سلیپر سیٹ دی۔ اس کے بعد اس نے مزید رقم مانگی۔ خاتون نے کہا کہ جہاں آپ مجھے اتاریں گے،وہاں میرے شوہرملیں گے، وہ رقم دے دیں گے۔ اس کے بعداس نے سب سے پچھلی سیٹ پر لے جاکربیٹھادیا، وہاں کوئی نہیں تھا۔ اس کے بعد ڈرائیور تھوڑی دیر کے بعد آیا اور مجھ سے زبردستی کرنے لگا۔ اس نے میرے ہاتھ باندھے اور غلط حرکتیں کرنا شروع کردی۔ نیز یہ بھی کہا کہ اگر زیادہ چلائی تو جان سے مار دوں گا۔ اس نے کہا کہ میرے دو بچے ہیں، میں ڈر گئی تھی، میں کچھ نہیں کہہ سکتی تھی۔ اس کے بعد کنڈکٹر اور ایک اور لڑکے نے کہا کہ رقم لے لو اور بات ختم کرو۔اس کے بعد خاتون نے فون پراپنے شوہر کو آپ بیتی سنائی۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے بعد مجھے بس سے اتارا گیا اور اسی دوران میرا شوہر اور ایک اور لڑکا بس میں سوار ہوا۔ میں رکشہ میں بس کے پیچھے گئی۔ڈرائیور سیکٹر 62 میں چلتی بس سے کود گیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ پہلی بار آئی ہے، اسے نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ یہ واقعہ کہاں ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 10 سے 12 افراد موجود تھے، جو سو رہے تھے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بس قبضے میں لے لی گئی ہے۔ ٹیموں کو باقی نامزد ملزم اور بس کے مالک کی گرفتاری کے لئے بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے ذریعہ متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ نیز بس میں شریک مسافروں کو تلاش کرکے بیانات بھی لئے جارہے ہیں، تاکہ جلد از جلد مقدمہ میں چارج شیٹ دائر کی جائے اور ملزمان کو سزا دی جائے۔


Share: